حیدرآباد۔ 13 اگست (سیاست نیوز) جشن یوم آزادی کے سلسلہ میں سخت سیکوریٹی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں شہر کے اہم مقامات بس اور ریلوے اسٹیشن، ہجوم والے مقامات اور سیاحتی مراکز کو پولیس نے سخت دائرے میں لے لیا ہے اور خصوصی نظر رکھی جارہی ہے۔ اس ضمن میں سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے علاوہ شہر کے دیگر بڑے ریلوے اسٹیشن پر تلاشی لی گئی۔ سید نعیم الدین جاوید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف ریلوے پولیس نے بتایا کہ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں جی آر پی اور آر پی ایف کی جانب سے تلاشی لی گئی۔ اینٹی سبوتاج ڈاگ اسکواڈ، بم اسکواڈ کی خصوصی ٹیموں کی جانب سے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کی تلاشی لی گئی۔ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارمس، ویٹنگ ہال، سرکولیٹنگ ایریا، ٹرینوں، ٹکٹ بلاکس و دیگر مقامات کے علاوہ پارسل سرویس پلیٹ فارم اور ویٹنگ ٹرینس کی جانچ کو انجام دیا گیا۔ ع