جــرائـــم و حــادثــات

   

شوہر کو قتل کرنے والی بیوی گرفتار
حیدرآباد /11 ستمبر ( سیاست نیوز ) جسم بیچ کر پیسے لانے کا مطالبہ کرنے والے شوہر کا بیوی نے قتل کردیا ۔ لنگر حوض پولیس نے قاتل بیوی کو گرفتار کرلیا ۔ 7 ستمبر کو پیش آئے مختار احمد قتل کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس نے مختار کی بیوی نسیم بیگم کو گرفتار کرلیا ۔ نسیم اور مختار میں اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ مختار پیشہ سے چوکیدار تھا جو شراب کے نشہ میں اکثر بیوی کو تشدد کا شکار بنایا کرتا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 7 ستمبر شام مختار نشہ کی حالت میں اپنے مکان پہونچا اور مزید شراب پینے کیلئے بیوی سے رقم مانگی لیکن بیوی نے رقم نہ ہونے کا بہانہ بناتے ہوئے پیسے دینے سے انکار کردیا ۔ جس پر مختار احمد برہم ہوگیا اور بیوی پر برس پڑا ۔ پولیس کے مطابق اس کی بیوی کے بیان کے مطابق مقتول مختار احمد نے نسیم بیگم کو دھکہ دیکر مکان سے باہر نکال دیا اور کہا تھا کہ اگر جسم فروشی کرتے ہوئے کیوں نہ ہو پیسہ لائے یہ کہتے ہوئے نسیم کو دھکہ دیا اور جسم فروشی کرتے ہوئے پیسے لانے کا مطالبہ کیا ۔ نسیم شوہر کے دھکہ سے زخمی ہوگئی اور گھر سے چلی گئی ۔ شیخ پیٹ میں واقع سیندھی کمپاونڈ میں سیندھی نوشی کرنے کے بعد اپنے مکان پہونچی نسیم نے شوہر کے قتل کا ارادہ کرلیا تھا اور شوہر کو حالت نیند میں دیکھ کر اسکے سر پر درانتی سے وار کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا اور لنگر حوض درگاہ چلی گئی ۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران نسیم بیگم کو درگاہ احاطہ سے گرفتار کرلیا اور عدالتی تحویل میں دے دیا ۔ مختار اور نسیم کے 4 بچے ہیں جن میں تین لڑکیاں ہیں لنگر حوض پولیس نے نسیم بیگم کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔ ع

گچی باؤلی میں ریو پارٹی کا پردہ فاش
لڑکے اور لڑکیاں گرفتار، سائبرآباد پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /11 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے ایک اور ریو پارٹی کا پردہ فاش کردیا ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم مادھاپور ٹاون نے ایک اہم کارروائی پر دھاوا کرتے ہوئے عریاں پارٹی کو ناکام بنادیا ۔ جہاں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اس پارٹی میں شریک تھے ۔ ایس او ٹی مادھاپور نے گچی باؤلی پولیس حدود میں دھاوا کیا اور 8 لڑکیوں اور 18 لڑکوں کو حراست میں لے لیا۔ منشیات کے استعمال کی اطلاع اور ریو پارٹی کے انعقاد کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی ۔ ان لڑکے لڑکیوں میں سرکاری سافٹ ویر ملازمین کے علاوہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے پائے جاتے ہیں۔ ان کے قبضہ سے پولیس نے گانجہ اور ای سگریٹ کے پیاکٹس کو ضبط کرلیا گیا اور انہیں ایس او ٹی پولیس نے مزید تحقیقات کیلئے مادھاپور پولیس کے حوالے کردیا ۔ ع