جـــرائـــم و حـــادثــات

   

کمسن بچی کا اغواء کرنے والی ٹولی بے نقاب ، پانچ افراد بشمول کم عمر لڑکے گرفتار
حیدرآباد ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست نیوز) سورارم پولیس نے کمسن بچی کا اغواء کرنے والی ٹولی کو بے نقاب کردیا ۔ شکایت کے اندرون 24 گھنٹے کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے (5) افراد بشمول دو کم عمر لڑکوں کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس قطب اﷲ پور ڈیویژن کوٹی ریڈی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران مغویہ بچی کو اُس کی والدہ کے حوالے کیا اور بتایا کہ 35 سالہ سری دیوی ، 18 سالہ کارتک اور 24 سالہ جانسن کے علاوہ دو کم عمر لڑکے ساکنان راجندر نگر متوطن کرناٹک کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے اُن کے قبضہ سے ایک موٹر سیکل اور (5)موبائیل فون ضبط کرلیا۔ اس ٹولی کی اصل سرغنہ سری دیوی بتائی گئی ہے ۔ سری دیوی کی نند کو اولاد نہیں ہے اور وہ اس پریشانی سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی ۔ سری دیوی نے نند کی زندگی میں خوشیاں بھرنے کی غرض سے بچی کو چوری کرنے کا منصوبہ بنایا اور اپنے ساتھ کام کرنے والے کارتک اور جانسن کے علاوہ دو کم عمر لڑکوں کو بھی اس سازش میں شامل کرلیا ۔ یہ لوگ سورارام کے علاقہ پہونچے تو سیتا زوجہ بشیر اپنے چار بچوں کے ساتھ ہاسپٹل کے قریب فٹ پاتھ پر سورہی تھی کہ موقع کا فائدہ اُٹھاکر انھوں نے 6 ماہ کی بچی کو چرالیا ۔ پولیس نے اُن کی تلاشی کیلئے چار ٹیموں کو تشکیل دیا تھا ۔ اندرون (24) گھنٹے بچی کو برآمد کرلیا گیا اور خاطیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ع

خود کو پولیس آفیسر ظاہر کرتے ہوئے سوشیل میڈیا پر ویڈیوز پوسٹ کرنے والا شخص گرفتار
حیدرآباد : /6 مئی (سیاست نیوز) ٹاسک فورس راجندر نگر زون نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو خود کو پولیس آفیسر ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیوز پوسٹ کررہا تھا ۔ یہ کارروائی ٹاسک فورس نے کالاپتھر پولیس کی مدد سے کی ۔ تفصیلات کے مطابق 27 سالہ محمد ابوبکر علی تبسم ساکن اندرا نگر رنمست پورہ نے میلاردیوپلی علاقہ میں خود کو پولیس آفیسر ظاہر کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا پوسٹ تیار کیا اور اسے انسٹاگرام پر وائرل کیا ۔ آرٹیفیشل انٹلیجنس کے ذریعہ تیار کئے گئے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر عام کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے رہا تھا ۔ اس ویڈیو کا پتہ چلنے پر ٹاسک فورس پولیس نے کالاپتھر پولیس کی مدد سے ابوبکر کا پتہ لگایا اور اسے گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے ایک موبائیل فون اور دیگر اشیاء ضبط کرلئے گئے ۔ بy/

کمرشیل گیاس سیلنڈرس کو دو گنی قیمت پر فروخت کرنے والے افراد گرفتار
حیدرآباد : /6 مئی (سیاست نیوز) کمرشیل ایل پی جی گیس سیلنڈرس کو دوگنی قیمت میں فروخت کرنے والے تین افراد کو ٹاسک فورس سکندرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 129 گیس سیلنڈرس جس کی مالیت 7 لاکھ 50 ہزار ہے برآمد کرلئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ وائی پرتیپ کمار ، جے ملیش جو دونوں گیس ڈیلیوری بوائز ہیں ایم ناگرجنا اور این ملیش کی مدد سے کمرشیل گیس سیلنڈرس کو اونچی قیمت میں خواہشمند گاہکوں کو فروخت کررہے تھے ۔ جنگ کے موجودہ صورتحال کے پیش نظر کمرشیل گیس سیلنڈرس کی مانگ میں اضافہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مذکورہ افراد نے فی سیلنڈر 3500 تا 3800 میں فروخت کررہے تھے ۔ اتنا ہی نہیں بعض ٹفن سنٹرس اور ہوٹلوں کو فی سیلنڈر 5000 روپئے میں فروخت کررہے تھے ۔ ٹاسک فورس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر مذکورہ افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے سیلنڈرس برآمد کرلئے گئے ۔ بy/

ستیم پیٹ گھاٹ سے موٹر کار گرنے سے کئی مسافر زخمی
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش ریاست کے پاروتی پورم منیم ضلع کے سیتم پیٹ گھاٹ روڈ پر ایک بولیرو کار توازن بگڑنے سے نیچے گر گئی ۔ جس کی وجہ سے 17 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ بولیرو کار میں 40 افراد سوار تھے جن سے 17 افراد زخمی ہوئے ۔ جن میں ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس ہوتے وقت یہ حادثہ پیش آیا ۔۔ ش m/b