سکندرآباد علاقہ میں خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : سکندرآباد کے علاقہ میں خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کی واردات پیش آئی ۔ مدد کے نام پر خاتون کے ساتھ ایک اجنبی شخص اور پھر اس کے ساتھی دونوں نے عصمت ریزی کی ۔ خاتون کا تعلق محبوب آباد ضلع سے بتایا گیا ہے جو اپنے گھریلو مسائل سے پریشان تھی اور ازدواجی مسائل کی یکسوئی کے لیے حیدرآباد آئی تھی ۔ ایک ملزم نے خاتون کی مدد کے نام پر اس کا استحصال کیا پھر اپنے ساتھی کو بلا کر دونوں نے خاتون کی آبروریزی کی ۔ اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پیدا ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ محبوب آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون کا شوہر سے تنازعہ چل رہا ہے ۔ خاتون حیدرآباد اس وجہ سے پہونچی کہ وہ ٹی وی پروگرام میں شرکت کرسکے ۔ جہاں میاں بیوی کے مسائل کی یکسوئی اور اس کا حل نکالا جاتا ہے ۔ محبوب آباد سے خاتون بذریعہ ٹرین سکندرآباد پہونچی اور پتہ تلاش کررہی تھی کہ اس دوران ایک اجنبی شخص اس کے قریب پہونچا اور خاتون سے دریافت کیا کہ وہ کہا جانا چاہتی ہے اور کیا تلاش کررہی ہے جب متاثرہ خاتون نے ٹی وی چینل کا ذکر کیا تو اس شخص نے ٹی وی چینل کے دفتر پہونچانے کے نام پر ایم جی روڈ لے گیا اور ایک سنسان مقام پر خاتون کی عصمت ریزی کی اور پھر اپنے ساتھی کو بلالیا اور دونوں پر خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کا الزام ہے ۔ خاتون کی شکایت پر مہانکالی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔ ع a/b
جبراً وصولی کیس ، روڈی شیٹر گرفتار
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : عابڈس پولیس نے جبرا وصولی کے معاملہ میں ملوث روڈی شیٹر کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ایک کارروائی میں 57 سالہ حبیب البغدادی ساکن کنگ کوٹھی کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق سید یوسف شریف نامی شخص کی شکایت پر پولیس نے تحقیقات کے بعد کارروائی کو انجام دیا ۔ شکایت میں بغدادی عرف بابی پر الزام تھا کہ اس نے زبردستی ان کی دوکان میں داخل ہوا اور 10 لاکھ روپئے جبراً وصولی کا مطالبہ کیا ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ۔۔ ع a/b
عادی سارق گرفتار، مسروقہ سامان برآمد
حیدرآباد ۔ 8 جولائی (سیاست نیوز) مہدی پٹنم پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے مسروقہ طلائی زیورات، موٹرسائیکل اور دیگر اشیاء جس کی مالیت 10 لاکھ ہے ضبط کرلی۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ ڈی ششی دھر جو پیشہ سے اوبر بائیک ڈرائیور ہے اور وہ نیوبوئن پلی سکندرآباد کا ساکن ہے۔ مذکورہ ملزم نے 30 جون کو مانصاحب ٹینک کی ساکن جی رجیتا سرینواس کے مکان سے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا تھا۔ پولیس نے اس کیس کی تحقیقات میں شدت پیدا کرتے ہوئے شبہ کی بنیاد پر ششی دھر کو حراست میں لیکر تفتیش کی جس میں اس نے جرم کا ارتکاب کیا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے مسروقہ طلائی چین اور دیگر طلائی زیورات، ہیروہونڈا ایکٹیوا اور نقد رقم برآمد کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم رجیتا سرینواس کے بھتیجہ کا دوست ہے اور وہ اکثر اس کے مکان واقع مانصاحب ٹینک آیا کرتا تھا۔ کار فروخت کروانے میں مدد کرنے کے بہانے وہ سرینواس کے مکان پہنچ کر کار کی چابیو کے ساتھ الماری کی چابیاں بھی حاصل کرلی اور موقع دیکھ کر اس کا سرقہ کرلیا۔ مسروقہ طلائی زیورات کو سکندرآباد پاٹ مارکٹ میں فروخت کرنے کے بعد وہ گوا فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزمین کے قبضہ سے مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے گئے۔ بH/
عبدالرحمن قتل کیس2ملزمین گرفتار
حیدرآباد :8جولائی ( سیاست نیوز) پولیس بالاپور نے فہد بن عبدالرحمان قتل کیس میں ملوث دو قاتلوں کو گرفتار کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس ادی بٹلہ ڈیویژن مسٹر ڈی وی پردیپ کمار ریڈی نے بتایا کہ سید بن فیصل باعوم اور سلمان بن عبدالرحیم باعوم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اے سی پی نے بتایا کہ ان دونوں کو سخت سے سخت سزا کے اقدامات کئے جارہے ہیں اوران کی روڈی شیٹ بھی کھولی جائے گی ۔ اے سی پی نے بتایا کہ 90 ہزار روپیوں کیلئے بحث و تکرار کے بعد فہد کا قتل کردیا گیا ۔ پولیس نے قاتلو ں کے قبضہ سے اسکوٹی ، خنجر اور کار کو بھی ضبط کرلیا اور اس معاملہ میں مزید تحقیقات جاری ہے ۔ ع
نشیلی ادویات کا ذخیرہ ضبط ،محکمہ آبکاری کی ایس ٹی ایف کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : محکمہ آبکاری کی اسپیشل ٹاسک فورس ( ایس ٹی ایف ) نے نشیلی ادویات کے ایک ذخیرہ کو بے نقاب کردیا ۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ٹی ایف اور ڈرگ کنٹرول عہدیداروں نے ناچارم علاقہ میں کارروائی کو انجام دیا اور ایک فارما کمپنی پر دھاوا کرتے ہوئے نشیلی ادویات کو ضبط کرلیا ۔ ایس ٹی ایف کے مطابق 5.84 کیلو بنیجسپل بیرازن ( بی زیڈ پی ) کو ضبط کرلیا جس کی مالیت 1.60 کروڑ بتائی گئی ہے ۔ ایس ٹی ایف کے مطابق ناچارم میں واقع ہاٹما سنیتھٹک پرائیوٹ لمٹیڈ میں یہ کارروائی کی گئی ۔ ایس ٹی ایف نے ایک خفیہ اطلاع پر اس فارما کمپنی میں دھاوا کیا اور کارروائی کے دوران اس نشیلی ، بی زیڈ پی شئے کو ضبط کرلیا ۔ کمپنی میں موجود ایک ڈبے میں اس نشیلی شئے کو رکھا گیا تھا جو ممنوعہ شئے ہے ۔ اس ممنوعہ نشیلی شئے کو گجرات سے برآمد کرتے ہوئے بنگلورو ، ممبئی اور حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے ۔ ایس ٹی ایف نے اس موقع پر کمپنی کے ملازم کو حراست میں لے لیا اور ناچارم آبکاری اسٹیشن کے حوالے کردیا جب کہ کمپنی کے ذمہ داروں پر مقدمہ درج کرلیا ۔۔ ع a/b