جلال آباد بھگڈر، عمران خان کا اظہار افسوس

   

اسلام آباد: افغان شہر جلال آباد میں پاکستانی ویزے کے حصول کے دوران مچنے والی بھگدڑ کے واقعے پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس حادثے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ یہ واقعہ گزشتہ روز جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے سے تقریباً پانچ کلو میٹر دور واقع فٹ بال اسٹیڈیم میں رونما ہوا۔ بدنظمی سے بچنے کی خاطر حکام نے افغان شہریوں سے کہا تھا کہ وہ سفارتخانے کی بجائے شہر کے فٹ بال اسٹیڈیم میں جمع ہوں۔ حادثے کے وقت اسٹیڈیم میں تقریباً 40 ہزار افراد موجود تھے۔