جلد ہی ختم ہوگی بجلی کی قلت ، مرکزی وزیر نے دلایا بھروسہ : بارش کی وجہ سے کوئلہ کا بحران، اب ہورہی سپلائی

,

   

ملک میں کوئلے کی قلت کو لے کر بنے ہوئے بحران کے درمیان کوئلہ کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کوئلہ کی کمی کی وجہ بتائی اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کل ہندوستان میں اب تک کا سب سے زیادہ کوئلہ سپلائی کیا گیا ۔ جوشی نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں کہا کہ بارش کی وجہ سے کوئلہ کی کمی ہوگئی ، جس کی وجہ سے بین الاقوامی قیمتوں میں 60 روپے سے 190 روپے فی ٹن کا اضافہ ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد امپورٹیڈ کوئلہ پاور پلانٹس یا تو 15 ۔ 20 دنوں کیلئے بند ہوگئے یا بہت کم پروڈکشن کرنے لگے ، اس سے گھریلو کوئلے پر دباو بڑھ گیا ۔پرہلاد جوشی نے کہا کہ ہم نے ماضی میں اپنے بقایے کے باوجود سپلائی جاری رکھی ہے ۔ جوشی نے کہا کہ ہم ریاستوں سے اسٹاک بڑھانے کی درخواست کررہے ہیں ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کوئلے کی کمی نہیں ہوگی ۔ بتادیں کہ کوئلے کی کمی کی وجہ سے دہلی ، پنجاب اور چھتیس گڑھ جیسی ریاستوں نے کوئلے کا اسٹاک ختم ہونے اور بلیک آوٹ ہونے کی وارننگ دی ہے ۔