جماعت اسلامی اوٹکور کے آبدار خانہ کا افتتاح

   

اوٹکور:شعبہ خدمت خلق جماعت اسلامی اوٹکور کے زیراہتمام جامع مسجد پنچ میدان اوٹکور میں آبدار خانہ کا افتتاح محمد منصور علی تاڑپتڑی امیر مقامی جماعت اسلامی اوٹکور عمل میں لایاگیا۔اس موقع پر صدر یونٹ عبدالرشید نگری،خدمت خلق جماعت اسلامی،جناب محمدمنظور احمد گنتہ رکن جماعت،مقامی نائب سرپنچ عبادالرحمن،محمد ظہیر بنڈہ کونسلر، ڈاکٹر لیاقت علی، جناب عبدالخالق صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد پنچ، جباب جاوید امرچنتہ رکن جماعت اسلامی،عبدالرحمن کوآپشن ممبر، ناصر خان، برادر حافظ عبدالقیوم صدر ایس آئی او، سید سعادت اللہ خان، فضل الرحمن ٹیلرکے علاوہ دیگر تنظیموں کے ذمہ داران اور ہندو حضرات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر محمد منصور علی نے بتایا کہ اسلام میں بھوکوں کو کھانا کھلانا اور پیاسے کو پانی پلانا یہ ایک عظیم خدمت ہے اور اس کا بڑا اجر اللہ تعالی کے پاس محفوظ ہے۔ ہم سب ہندو مسلم بھائیوں کا ایک فریضہ ہے کہ اس موسم گرما میں اس آبدار خانہ کو قائم کیا جائے، اس کو اختتام تک جاری رکھتے ہوئے بندوں کی خدمت کرنا ہوگا ۔ صدر شعبہ خدمت خلق جماعت اسلامی برادر عبدالرشید نگری نے بتایا کہ آبدار خانہ کا قیام سماجی خدمات کا بہترین ذریعہ ہے جس میں بھائی چارگی کا ماحول ہمیں ملتا ہے اور امن و امان و انصاف کو قائم کرنے کی ایک جدوجہد سے تعبیر کیا ۔ جناب منظور احمد گنتہ نے کہا کہ آبدار خانہ کا قیام اگرچہ کہ معمولی کام ہے لیکن اس کے ذریعہ ٹھنڈے پانی کو پیاس سے بے تاب انسانوں کیلئے فراہم کرنا مقصودہے۔ اس کا قیام اوٹکور شہر کے وسیع و عریض میدان میں جہاں پر عوام کا اژدھام ہوتا ہے لگایا گیاہے۔ اس موقع پر خطیب و امام حضرت مولانا نورالاسلام رحمانی کی دعا سے افتتاح کیا گیا ۔ شرکاء کاٹھنڈے پانی کے ذریعہ ضیافت کیاگیا۔