جماعت اسلامی شاخ سداسیو پیٹ کی نئی کمیٹی کی تشکیل

   

Ferty9 Clinic

سداسیو پیٹ ۔ 19 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مقامی جماعت اسلامی ہند کی زیرنگرانی ادارہ ادب اسلامی ہند شاخ سداسیو پیٹ کی نئی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں صدر کی حیثیت سے جناب فیاض علی سکند ر نائب صدر کی حیثیت سے جناب عبدالرفع التمش، معتمد جناب محمد رفیق الرحمن نائب معتمد، جناب عبدالرشید سیٹھ اور خازن کی حیثیت سے جناب محمد مجاہد محی الدین کو مقرر کیا گیا۔ اس نئی کمیٹی کی جانب سے پہلا ماہانہ مشاعرہ 20 اگست 2019ء منگل 9:30 بجے بمقام زیرتعمیر اسلامک سنٹر متصل مسجد عمرہ رحمت نگر سداسیو پیٹ منعقد ہوگا جس میں مہمان شاعر کی حیثیت سے جناب شکیل ظہیرآبادی (ظہیرآباد) اور جناب فیض عباسی (کوہیر) شرکت کریں گے۔ ان کے علاوہ تمام میزبان مقامی شعراء اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کریں گے۔ صدر ادارہ ادب اسلامی فیاض علی سکندر نے کہا کہ کمیٹی کی جانب سے ہر ماہ ایک مشاعرہ منعقد کیا جائے گا۔