جماعت اسلامی نے اپنے کیڈر کو وباء میں لوگوں کی خدمت کی دی ہدایت

,

   

جے ائی ایچ صدر: گاڑیوں کو عارضی ایمبولنس میں تبدیل کریں اور ضرورت مندوں کو معاشی امداد فراہم کریں
نئی دہلی۔ جماعت اسلامی ہند کے صدر سید سعادت اللہ حسینی نے تنظیم کے کیڈر کو وباء کی دوسری لہر کے دوران لوگوں کی خدمت کرنے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”چونکہ کویڈ 19وباء کی دوسری لہر پوری زور کے ساتھ اثر انداز ہوئی ہے‘ میں نے جماعت کے کیڈر سے کہا کہ وہ ملک ی عوام کی خدمت کے لئے وقف کردیں۔ خصوصی طور پر ہمارا کام تین محاذوں پر ہے‘ شعور بیداری‘ لوگوں کی خدمت کرنا اور انہیں وباء کے روحانی اور اخلافی جہد کی یادہانی کرنے ہے“۔

علاج او روباء کے اردگر د بہت ساری غلط فہمیوں اور جھوٹ پھیلنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے اس کے نتیجے میں کئی مسائل پیدا ہوئے اورجانیں گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عقائد کی غلط تشریح کے لئے کویڈ19کی خلاف ورزی صریحاً جہالت ہے‘ ہر قیمت پر اس سے گریز کرنا چاہئے۔ زندگی کی حفاظت اسلام کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے اور ماسک پہننے اور ہاتھوں کی صفائی سے متعلق بنیادی پروٹوکال کو نظر انداز کرکے زندگی کو خطرے میں ڈالنا دانشمندی نہیں ہے۔

ایسے وقت میں ہر کسی کو مسجد میں ماسک پہنے اور اجتماعی نماز کے دوران معاشرتی فاصلاتی اصولوں پر عمل کرنا چاہئے“۔
حسینی نے یہ بھی کہاکہ ”یہ کافی اہم ہے کہ جاری وباء کے دوران بیماروں اور ضرورت مندو کی مددکے لئے ہم آگئے ہیں۔

ہمارے خدمات ذات پات‘مذہب‘رنگ ونسل سے بالاتر رہیں گے۔ ہمیں اس بات کا پورا یقین ہے کہ یہ انسانیت کی خدمت اسلامی تعلیم کا اہم جز ہے۔ قرآن مجید نے واضح طور پر ارشاد فرمایا ہے کہ ایک جان کسی نے بچائی تو اس نے ساری انسانیت کو بچایاہے“۔

انہوں نے اپیل کی کہ گاڑیوں کو عارضی ایمبولنس میں تبدیل کریں اور ضرورت مندوں کو معاشی امداد فراہم کریں۔

جماعت کے سربراہ نے کہاکہ ”ہم نے اپنے ڈاکٹرس اور نیم طبی عملے کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوام کے درمیان میں جائیں اور ہرممکن خدمت کے ذریعہ اس مشکل گھڑی کے دوران ملک کی عوام کے ساتھ کھڑے رہیں“