پداپلی۔8جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مشن پلانٹیشن 10 لاکھ پودے (25 جون سے 25 جولائی 2025 ء تک)ایک سرسبز اور صحت مند ہندوستان میں اپنا حصہ ادا کرنے کے لیے، چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن (سی آئی او) آف انڈیا نے اپنی ملک گیر شجرکاری مہم “ہاتھ مٹی میں، دل ہندوستان کے ساتھ” کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد 25 جون سے 25 جولائی 2025 کے دوران دس لاکھ پودے لگانا ہے۔اس مشن کے تحت بروز ہفتہ فاران ماڈل اسکول اینڈ جونیئر کالج گراونڈز، پداپلی میں ایک شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا جہاں 20 سے زیادہ بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پودے لگائے۔بچوں سے خطاب کرتے ہوئے، جماعت اسلامی ہند ضلعی صدر محمد عبدالحئی جاوید نے شجرکاری کی سائنسی اہمیت پر زور دیا۔ اس پروگرام میں ممتاز مقامی رہنماؤں نے شرکت کی جن میں جے آئی ایچ امیر مقامی ایم اے معید ، ایم اے رؤف عزیزی، شیخ احمد، محمد بشو، محمد ضمیر الدین، محمد رفیق، مرزا عمران بیگ، اور ایوب شامل تھے۔امیر مقامی نے سابق میونسپل کونسلر صابر خان اور میونسپل کمشنر وینکٹیش کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بچوں کو پودے فراہم کرنے میں فراخدلی سے تعاون کیا اور اس اقدام کو کامیاب بنایا۔