نئی دہلی،23 جولائی (یواین آئی)جماعت اسلامی ہندکے نائب صدر پروفیسر سلیم انجینئر کی قیادت میں سماجی کارکن ندیم خان اور دیگر پر مشتمل وفد نے وسنت کنج میں واقع جے ہند کیمپ کا دورہ کیا۔ مذکورہ کیمپ میں تقریباً 1100 خاندان، سبھی مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع سے تعلق رکھنے والے بے دخلی اور مسماری کے احکامات کی وجہ سے اپنے گھر کھونے کے دہانے پر ہیں۔ یہ اطلاع آج جماعت اسلامی ہند نے پریس کے لیے جاری ایک ریلیز میں دی۔ریلیز میں بتایا کہ مشاہدے میں یہ بات ہے کہ لوگ انتہائی تکلیف دہ حالت میں ہیں، گزشتہ 10 دنوں سے کچی آبادیوں کے مکینوں کو بنیادی شہری سہولیات جیسے بجلی، بیت الخلاء اور صفائی کی سہولیات تک رسائی سے محروم رکھا گیا ہے ۔وفد نے مقامی پردھان، مقامی مساجد کے امام اور کئی دیگر مکینوں سے ملاقات کی اور انہیں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔