جمال خشوگی کو محمد بن سلمان نے قتل کروایا : امریکی انٹلیجنس

,

   

واشنگٹن : امریکی انٹلیجنس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی عرب کے صحافی جمال خشوگی کی قتل سعودی عرب کی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم سے کیا گیا ۔ امریکہ نے انٹلیجنس رپورٹ کو جاری کیا ہے۔صدر جوبائیڈن کے نظم و نسق نے 2 سال پرانی اس رپورٹ کو جزوی طور پر ازسرنو ترتیب دے کر جاری کیا ۔ اس رپورٹ میں امریکی انٹلیجنس نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے محمد بن سلمان نے جمال خشوگی کے قتل یا گرفتاری کرنے کیلئے منظوری دی تھی ۔ جمال خشوگی کا ترکی کے شہر استنبول میں قتل کیا گیا تھا ۔ 2017 ء سے سعودی عرب کی سکیورٹی اور انٹلیجنس سرگرمیوں پر محمد بن سلمان کا ہی کنٹرول ہے ۔ انہی کے حکم پر سعودی حکام نے خشوگی کے خلاف یہ کارروائی انجام دی ہے ۔ اس رپورٹ میں سعودی عرب کے 15 رکنی اسکواڈ کا بھی نام شامل ہے جو ترکی کے شہر استنبول پہنچا تھا ۔ یہ کارروائی بہت ہی رازدارانہ طور پر انجام دی گئی ۔ سعودی عرب کا یہ 15 رکنی گروپ خشوگی کے قتل میں ملوث ہے ۔ محمد بن سلمان کا خیال تھا کہ صحافی خشوگی سعودی عرب کیلئے خطرہ بن رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ جوبائیڈن نے آج ہی سعودی عرب کے فرمانرواشاہ سلمان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے ۔