حیدرآباد۔ 18۔ اپریل (سیاست نیوز) اس سال میں پہلا سورج گرہن جمعرات20 اپریل کو ہوگا۔ ماہرین فلکیات نے اسے ہائبرڈ سورج گرہن کا نام دیا ہے۔یہ صبح 7.04 بجے شروع ہوگا اور دوپہر 1.29 بجے تک جاری رہے گا تاہم ہندوستان میں نظر نہیں آئے گا۔ یہ صرف آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، فلپائن، پاپوا نیو گنی اور جنوبی بحر الکاہل کے دیگر ممالک میں دیکھا جاسکتا ہے۔
مکمل سورج گرہن مغربی آسٹریلیا کے نارتھ ویسٹ کیپ میں نظر آئے گا۔ یہ ہائبرڈ سورج گرہن آخری بار 2013 میں دیکھا جائے گا۔ ماہرین فلکیات کا دعویٰ ہے کہ یہ تقریباً 140 سال بعد ہی دوبارہ ظاہر ہوگا۔ ہائبرڈ سورج گرہن کے دوران چاند سورج کو روکتا ہے۔