جمعہ و شب معراج کے موقع پر احتیاط

,

   

نوافل کے گھر میں اہتمام میں مضائقہ نہیں : جامعہ نظامیہ کا فتوی

حیدرآباد 19 مارچ ( سیاست نیوز) جامعہ نظامیہ نے فتوی جاری کیا ہے کہ حالات حاضرہ میں احتیاط کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے ۔ نظامیہ سے سوال کیا گیا تھا کہ
’موجودہ صورتحال میں بعض مسلم رہنما و دانشوران ملت کا کہنا ہے کہ جمعہ میں اردو بیان نہ ہو اور عربی خطبہ بھی مختصر ہو اور شب معراج جیسی مقدس رات کا بھی گھر ہی میں اہتمام کیا جائے ‘
جامعہ نے اپنے جواب میں تحریر کیا کہ ’’ ہر مسلمان کا یہ اعتقاد رکھنا ضروری ہے کہ جو مصیبت آفت و بلا لاحق ہونے والی ہے وہ اللہ تعالی کی طرف سے امتحان و آگاہی ہوگی اور کسی بھی تدبیر سے وہ چوک کرنے والی نہ ہوگی اور جو لاحق ہونے والی نہیں ہے وہ کسی حال لاحق نہ ہوگی ۔ ہر اچھائی و برائی اللہ تعالی کی طرف سے ہے ۔
حالات حاضرہ میں بدظنی و بدگمانی سے بچنے کی خاطر احتیاط اختیار کرتے ہوئے نماز جمعہ میںسنن و واجبات و فرائض کی ادائی کرتے ہوئے اختصار سے عمل کیا جائے تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔ اور اسی طرح شب معراج میں بھی فرائض نماز وں کو جماعت سے ادا کرنے کے بعد نوافل وغیرہ کا گھر میں اہتمام کرتے ہیں تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ فقط والسلام