کنسرٹ کا اہم مقصد کینسر کے مریضوں کیلئے ’’ہاس پائس‘‘ کا قیام
جمعہ 21 جون کو ملک کے نامور گلوکار پردما شری شنکر مہادیون کی ایک شاندار اور یادگار ’’اسپرش نائٹ‘‘ کا شلپا کلاویدیکا مادھاپور میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس کا اہم مقصد شہر میں کینسر کے مریضوں کے لئے سہولت بخش آرام دہ 70 بستروں پر مشتمل ایک ’’اسپرش ہاس پائس‘‘ (سرائے یا مریض خانہ) کا خواجہ گوڈہ میں قیام ہے، جس میں 2500 مریضوں کو مفت رہائش و طبی سہولتیں دی جائیں گی۔ تمام تر سہولتوں کے ساتھ ریاستی حکومت کی جانب سے منظور ایک ایکڑ اراضی پر 60,000 اسکوائر فیٹ رقبہ پر قائم کئے جارہے اس سرائے پر 13.13 کروڑ کے اخراجات ہیں جو فنڈز کے ذریعہ مکمل کئے جائیں گے۔ سی ای او اسپرش ہاس پائس مسٹر رام موہن اور صدر روٹری کلب بنجارہ ہلز مسٹر ملکارجن کے مطابق 7 کروڑ کا مالیہ کارپوریٹ ڈونرس فاؤنڈیشن سے اکٹھا کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 21 جون کو شلپا کلاویدیکا مادھاپور میں شنکر مہادیون کی اسپرش نائٹ کا انعقاد کا اہم مقصد ہاس پائس کا قیام ہے۔ جس سے 50 کروڑ کے فنڈز کی توقع ہے جو اس سرائے کے قیام کے بعد اس پر ہر ماہ آنے والے 35 سے 40 لاکھ کے اخراجات ہوں گے۔ اس کنسرٹ کے لئے ڈونر پاس روپے رکھے گئے ہیں جو www.bookmyshow.com سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 7337537576 ، 8686366666 اور 9963504253 پر تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔