جمعیتہ العلماء سے وابستگی ، خدمت خلق کی ادائیگی کا اہم ذریعہ

   

نرمل میں جمعیت کے ممبر سازی پروگرام سے مفتی محمد الیاس احمد قاسمی و دیگر علماء کاخطاب

نرمل /10 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اراکین جمعیتہ علماء نرمل کا ایک اہم اجلاس 9 جولائی2025بروز بدھ بعد مغرب بمقام مسجد قباء سرد محل نرمل ۔بصدارت مفتی محمد کلیم مظاہری نرمل منعقد ہوا ۔جس سے مفتی محمد الیاس احمد قاسمی،جنرل سیکرٹری جمعیہ علماء نرمل نے جمعیتہ علماء کی اہمیت وضرورت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعیتہ علماء سو سال سے زائد ایک عظیم الشان تاریخ رکھتی ہے اس نے ہر دور میں اس کے تقاضوں کو سمجھا اور اس کے پورا کرنے کی جان توڑ کوششیں کی جمعیتہ علماء تمام لوگوں کی ایک اہم ضرورت ہے ۔جمعیتہ علماء ممبر سازی کے ذریعے ملک کے ہر فرد کو جمعیتہ علماء سے وابستہ رکھنا چاہتی ہیں ۔جمعیتہ علماء سے وابستگی اپنے حقوق کی وصولیابی اور خدمت خلق کے فریضہ کی ادائیگی کا ذریعہ اور کار ثواب ہے ۔جمعیۃ علماء سے تعلق ملی ودینی رفاہی وسماجی سیاسی ومعاشرتی کاموںکومضبوط کرناہے۔جمعیۃ علماء کا ممبر بنانے کی کے کاموں میں تعاون کرناہے۔اس وقت ملک کے موجودہ حالات میں جمعیتہ کو مضبوط ومستحکم کرنا اوراپنے کو اس سے وابستہ کرنا بیحد ضروری ہے اسلئے ملک کے تمام مسلمانوں بالخصوص شہریان نرمل سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ ضرور خود بھی اسکے ممبر بنے اور اپنے دوست واحباب اور رشتہ داروں کو بھی ضرورممبربنائے ممبر بننے کی فیس ہر فرد کے لیے صرف دس روپیئے ہے۔ہربالغ مرد وعورت اسکے ممبر بن سکتے ہیں چونکہ جس جماعت کے جتنے زیادہ سے زیادہ ممبر ہونگے وہ جماعت اتنی ہی مضبوط و طاقتوراورمؤثر مانی اور سمجھی جاتی ہے ۔شہر نرمل واطراف میںممبرسازی کاکام جاری ہے۔اجلاس میں سرپرست جمعیتہ علماء نرمل مولانا محمد عبد العلیم قاسمی، نائب صدور قاری سلیم احمد مفتی محمد الیاس صاحب قاسمی سیکرٹری مفتی نعمان نجیب قاسمی ، مفتی محمد خواجہ مدثر علی ، مفتی عبد العزیز ہاشمی ، حافظ مذکر عل، سید اظہر حسین صاحب رفیع احمد قریشی مجاھد احمد کونسلر ودیگر اراکین وزمہ داران جمعیتہ علماء موجود تھے۔