یہ ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں ٹیکسی اسٹانڈ کے قریب ایک نالی میں ایک لاوراث بیاگ سے دستیاب ہوئے ہیں
پولیس نے انفانٹری ڈے کے روز یک بڑے سانحہ سے بچالیاکیونکہ جمرات کے روز جموں ریلوے اسٹیشن سے 18ڈیٹونیٹرس دستیاب ہوئے ہیں جس کوناکارہ بنادیاگیاہے۔
عہدیداروں کے بموجب نالے سے ایک لاوراث بیاگ ملی ہے۔ بعدازاں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے سپریڈنٹ آف پولیس (ریلوے) عارف ریشونے کہاکہ ”جیسے ہی خبر پھیلی لوگوں میں خوف پیدا ہوگیا۔ تاہم ایک پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بیاگ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
مذکورہ بیاگ میں 18ڈیٹونیٹرس‘ کچھ تاریں اور 500گرام کے قریب ویاکس میٹرئیل پر دوڈبے موجود تھے“۔
انہوں نے کہاکہ تہوارکے پیش نظر سکیورٹی پہلے ہی سخت کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تلاشی کاکام تیز کردیاگیا اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ”اگر وہ اسی انجام دینے میں کامیاب ہوجاتے تو کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوسکتا تھالیکن ہم نے چوکسی اختیارکرتے ہوئے اسے ناکام بنادیاہے“۔
پولیس نے اس معاملے میں ایک ایف ائی آردرج کرتے ہوئے تحقیقات کی شروعات کردی ہے