جموں میں پاکستان کی سازش ناکام،3دہشت گردہلاک

   

فوج کی کارروائی سے دراندازی نہ ہوسکی، ہلاکتیں پاکستان کے علاقہ میں پیش آئیں
سرینگر: جموں وکشمیر میں ، پاکستان سے متصل اخنور سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز نے منگل کی اولین ساعتوں میں دہشت گردوں کی دراندازی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ہندوستانی فوج کی چوکسی کے نتیجے میں پڑوسی ملک نے ہندوستان نے دراندازی کی اس کوشش کو منگل کی صبح 3 بجے کے قریب ناکام بنایا۔ ہندوستانی فوج کے مطابق اخنور سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کی جارہی تھی۔ سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ، جبکہ مزید دو افرار وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق تینوں مہلوکین کی نعشیں پاکستان کے علاقے میں پڑی ہیں۔ ہندوستانی فوج کے چار اہلکار زخمی ہوئے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کی دراندازی کوناکام بنا نے کے لئے منگل کی شام سے ایل او سی کے اخنور سیکٹر کے علاقے خور میں بھاری گولہ باری شروع کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی گولہ باری سے فوج کے چار اہلکار زخمی ہوگئے اور ہندوستان کی کارروائی میں 3دہشت گردوں کوہلاک کردیاگیاہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مہلوک دہشت گردوں کی نعشیں کنٹرول لائن کے کنارے پاکستانی علاقے میں پڑی ہیں اور انھیں ابھی تک پاکستانی فوجیوں نے نہیں اٹھایا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے ہندوستانی فوج نے پاکستانی ڈرون سے ہتھیار لے جانے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیاتھا۔ پیر کے روز جیش محمد کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ پولیس نے ان کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ، جنھیں ان کے مالکان نے ڈرون کے ذریعے سرحد پار کیا۔