جموں میں پولیس اہلکارکی مبینہ خود کشی

   

جموں : جموں وکشمیرکے سرمائی دارالخلافہ جموں میں پولیس اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی تمام کی۔اطلاعات کے مطابق پولیس اسٹیشن نو آباد میں تیعنات سلیکشن گریڈ کانسٹبل نے مبینہ طورپر اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔واقعہ کے فوراً بعد وہاں موجود دوسرے فورسز اہلکار اس کی طرف دوڑے اور اس کو خون میں لت پت دیکھا۔ انہوں نے اپنے زخمی ساتھی کو فوری طور نزدیکی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت سلیکن گریڈ کانسٹبل اقبال حسین ساکن پونچھ کے بطور ہوئی ہے ۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔