جموں وکشمیر سے صدر راج ختم کرنے کےلیے صدر جمہوریہ نے دی منظوری

,

   

جموں وکشمیر میں گزشتہ دو سال سے صدر راج نافذ تھا، ہندوستان کی وزرات داخلہ نے آج ایک آج ایک اعلان جاری کیا ہے کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کونند نے صدر راج ہٹانے کہ منظوری دے دی ہے، آج سے جموں وکشمیر اور لداخ مرکز کے زیر انتظام علاقے ہونگے۔

واضح رہے کہ حکومت نے گذشتہ پانچ اگست کو جموں کشمیر تشکیل نو بل منظور کر کے ریاست کو دو ریاستوں میں تقسیم کر دیا تھا۔ بل میں کہا گیاتھا کہ 31 اکتوبر کو یہ دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقے وجود میں آ جائیں گے۔ آپ کو معلوم ہو کہ جون 2017 میں جموں و کشمیر میں بی جے پی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی بھاجپا کا ساتھ چھوڑنے کے بعد حکومت کے اقلیت میں آ گئی تھی تو وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد ریاست میں پہلے چھ ماہ گورنر کی حکومت رہی اور اس کے بعد وہاں صدر راج نافذ کیا گیا تھا۔

(سیاست نیوز)