جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جمعرات کے روز چکن دا باغ کراسنگ کو کھول کر غیر شعوری طور پر سرحد پار کرنے والی ایک خاتون کو اپنے گھر بھیج دیا گیا۔ایس ایس پی پونچھ رمیش کمار انگرال نے میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سال گذشتہ کے 22 اور 23 ستمبر کے بیچ ضلع پونچھ کے چھیلہ ڈانگری گاؤں کی ایک خاتون سرحد پار کر گئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے پاکستان زیر قبضہ کشمیر کی انتظامیہ کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان زیر قبضہ کشمیر کی انتطامیہ نے مذکورہ خاتون کو جمعرات کے روز چکن دا باغ کراسنگ پر پونچھ انتطامیہ کے حوالے کیا۔موصوف ایس ایس پی نے خاتون کی شناخت ذرینہ بی دختر قطب الدین کے بطور کی ہے اور کہا کہ اس کی عمر 36 یا 37 برس کی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ذرینہ بی کو قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد اپنے اہلخانہ کے حوالے کیا جائے گا۔یہ پوچھے جانے پر کہ مذکورہ خاتون سرحد پار کیوں کر گئی تھی، کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تحقیقات کی جائے گی جو بھی بات سامنے آئے گی اس کو میڈیا کے ساتھے شیئر کیا جائے گا۔