جموں وکشمیر میں اگلے چار برسوں میں فاضلزیادہ بجلی: سنہا

   

سرینگر : جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری میں اگلے چار برسوں میں نہ صرف زائد از ضرورت بجلی ہوگی بلکہ ہر گھر کو قابل بھروسہ اور معیاری بجلی فراہم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لداخ سے بجلی کی ایک نئی ترسیلی لائن آنے والی ہے جس کو کشمیر، جموں اور پنجاب کے ساتھ جوڑا جائے گا اور اس کے بعد جموں وکشمیر میں بجلی کی کوئی قلت نہیں رہے گی۔