جموں وکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

   

سری نگر:جموں وکشمیر میں منگل اور چہارشنبہ کی درمیانی شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔ تاہم زلزلے سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔مقامی محکمہ موسمیات نے کہا کہ تقریباً 11:15 بجے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی گہرائی پانچ کلو میٹر درج ہوئی ہے۔