سری نگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے پولیس سب انسپکٹروں کی حالیہ بھرتی لسٹ کو منسوخ کرکے اس میں سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ذریعے تحقیقات کرانے کی سفارش کی ہے ۔یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعے کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘جموں و کشمیر پولیس سب انسپکٹروں کی بھرتی کو منسوخ کیا گیا ہے اور اس سلیکشن عمل میں سی بی آئی جانچ کی سفارش کی گئی ہے ’۔انہوں نے کہا کہ مجرموں کو بہت جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا‘ ۔