جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کا بیان! جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات پر جلد ہی اقدام کیا جائے گا

,

   

جموں وکشمیر لے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد ہی کیے جائیں گے، انہوں یہ بیان پولیس دیپارٹمنٹ کی ایک تقریب میں کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتظامیہ انتخابات کی تیاری کو شروع کر چکی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ یونین ٹریٹری جلد ہی اسمبلی کے زیر انتظام حلقہ ہو جائے گا۔

انہوں کہا اسکا اعلان ضروری کاروائیوں کے بعد جلد ہی کیا جائے گا، انہوں نے حال میں ہوۓ پنچایت کے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ ایسے ہی ایک پلیٹ فارم تیار کرکے اسمبلی حلقہ کی بھی تشکیل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصہ قبل جموں وکشمیر سے ریاست کا درجہ ہٹا کر اسکو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنایا گیا تھا، اور انکے لئے ایک لیفٹیننٹ گورنر کی تقرری کی گئی تھی، اور قانونی دفعہ 370 کو ہٹادیا گیا تھا۔