جموں وکشمیر کے لیفٹینٹ گورنر نے بانڈی پورہ میں بی جے پی رہنما پر مہلک حملے کی مذمت کی

   

جموں وکشمیر کے لیفٹینٹ گورنر نے بانڈی پورہ میں بی جے پی رہنما پر مہلک حملے کی مذمت کی

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر جی سی مرمو نے جمعرات کے روز ضلع بانڈی پورہ میں بی جے پی رہنما شیخ وسیم باری اور ان کے کنبہ کے دو افراد کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ کارروائی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

بدھ کی رات نو بجے کے قریب تھانہ بانڈی پورہ کے قریب باری کی دکان کے باہر عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کر دی ، ان کے والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر زخمی ہوگئے۔ انہیں ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ایک تعزیتی پیغام میں لیفٹینٹ گورنر نے کہا ہے کہ بے گناہ لوگوں کو قتل کرنا وحشیانہ حرکت انسانیت کے منافی ہے اور اس بزدلانہ حرکت کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مرمو نے سوگوار کنبہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے لواحقین کو ابدی سکون کی دعا کی۔