ملک و بیرون ملک روشن کر رہے ہیں:منوج سنہا
سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو تین برسوں سے دوران کئی نوجوان کھلاڑیوں نے یونین ٹریٹری کا نام ملک و بیرون روشن کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہی کھلاڑی ہمارے نوجوانوں کے رول ماڈل ہیں۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ آج یہاں ٹیبل ٹینس کی 28 ویں نیشنل چمپئن شپ ہو رہی ہے جس میں ملک بھر کے 80 سال کی عمر سے زیادہ کے کھلاڑی بھی آئے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ سپورٹس جموں و کشمیر میں ایسے 13 چمپئین شپز کا انعقاد کرنے جا رہا ہے ۔ سنہا نے کہا کہ پچھلے دو تین برسوں سے کئی نوجوان کھلاڑیوں نے یونین ٹریٹری کا نام ملک و بیرون ملک روشن کیا۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ایسی چمپیئن شپز کے اہتمام سے مزید کھلاڑی جموں وکشمیر کا نام روشن کریں گے اور یہی کھلاڑی ہمارے نوجوانوں کے رول ماڈل ہیں۔قبل ازیں ان کا ٹیبل ٹینس کی 28 وین قومی چمپیئن شپ کی اوپنگ تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ جموں وکشمیر سپورٹس کونسل اور یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس محکمہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے پلیٹ فارم میسر کر رہے ہیں۔