گاندربل: 30 جولائی (ایجنسیز) جموں و کشمیر میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ گاندربل ضلع میں آئی ٹی بی پی کے جوانوں کو لے کر جا رہی بس سندھ دریا میں گر گئی ہے۔ جوانوں کو باہر نکالنے کے لیے ریلیف اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ بھارت-تبت سرحد پولیس (آئی ٹی بی پی) کے جوانوں کو لے کر جا رہی ایک بس شدید بارشوں کے دوران گاندربل ضلع کے کلن علاقے میں سندھ دریا میں جا گری۔حکام نے بتایا کہ بس میں سوار جوانوں کی تلاش اور بچاؤ کے لیے ایس ڈی آر ایف بچاؤ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ لیکن ابھی تک کوئی بھی جوان نہیں ملا ہے۔ ایس ڈی آر ایف کے جوان اپنی جان پر کھیل کر جوانوں کو بچانے میں مصروف ہیں۔دوسرا حادثہ اتراکھنڈ کے چمولی میں پیش آیا ہے۔ کرن پرایگ کی طرف جا رہی ایک فوجیوں کی بس بے قابو ہو کر پہاڑ سے ٹکرا گئی اور پھر سڑک پر پلٹ گئی۔
اس حادثے میں فوج کے کئی جوان زخمی ہو گئے ہیں۔ انہیں ابتدائی علاج کے لیے 108 ایمبولینس سروس اور مقامی پولیس کی مدد سے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر، کرن پرایگ بھیجا گیا ہے۔