جموں و کشمیر حکومت نے دو نابالغ لڑکیوں کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ کا مقدمہ واپس لیا

   

سرینگر 5 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر حکومت نے ہائیکورٹ کو مطلع کیا ہے کہ انہوں نے دو نابالغ لڑکوں کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ واپس لے لیا ہے ۔ عدالت کی جانب سے اس سلسلہ میں جاری احکام میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعدیہ مقدمہ طئے ہوگیا ہے ۔ ان لڑکوں کے رشتہ داروں نے ہائیکورٹ میں حبس بیجا کی درخواست دائر کی تھی ۔