جموں و کشمیر میں انکاؤنٹر، 3 دہشت گرد ہلاک

   

سرینگر 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے اضلاع باندی پورہ اور شوپیان میں سکیورٹی فورسیس کے ساتھ علیحدہ انکاؤنٹرس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ دو پاکستانیوں اور ایک کمسن لڑکے کے بشمول 3 دہشت گردوں کو یرغمال بنالیا گیا تھا۔ ان 3 دہشت گردوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر ریاست میں مرنے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ دو دہشت گردوں کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے جو ضلع باندی پورہ کے علاقہ حاجین میں انکاؤنٹر کے دوران ہلاک ہوئے۔ ان دہشت گردوں کے خلاف یہ کارروائی منگل سے شروع ہوئی تھی لیکن سکیورٹی فورسیس نے دہشت گردوں کو انتباہ دیا کیوں کہ ان لوگوں نے دو شہریوں کو یرغمال بنالیا تھا جبکہ کل شام ایک شہری کو بچالیا گیا اور دیگر یرغمال 12 سالہ لڑکا اس کارروائی کے دوران مارا گیا۔ لڑکے کی عاطف احمد کی حیثیت سے شناخت کی گئی۔ ضلع شوپیان میں انکاؤنٹر میں ایک نامعلوم دہشت گرد ہلاک ہوا ہے۔