جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسداد دہشت گردی کارروائیاں

   

Ferty9 Clinic

جموں،9نومبر(یو این آئی)جموں و کشمیر پولیس نے اتوار کے روز دہشت گردی کے خلاف جاری مہم کو مزید وسعت دیتے ہوئے جموں خطے کے متعدد اضلاع میں ایک منظم اور بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کیں۔ ان کارروائیوں کا ہدف پاکستان میں سرگرم مقامی دہشت گردوں کے اہلِ خانہ، سہولت کاروں اور مشتبہ روابط رکھنے والے افراد کو بنایا جا رہا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق رام بن، کٹھوعہ اور راجوری اضلاع میں درجنوں مقامات پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں، جب کہ ایک روز قبل ڈوڈہ میں بھی بڑے پیمانے پر انسدادِ دہشت گردی آپریشن انجام دیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق بعض دہشت گرد، جو اس وقت پہاڑی علاقوں میں سرگرم ہیں۔