جموں و کشمیر میں رام مندر کی تعمیر کیلئے زائد از 17کروڑ روپے جمع کئے گئے :آر ایس ایس

   

Ferty9 Clinic

جموں : ملک گیر ‘شری رام مندر ندھی سمرپن ابھیان (رام مندر فنڈ جمع کرنے کی مہم) کے تحت جموں و کشمیر میں رام مندر کے لئے زائد از17 کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں۔آر ایس ایس کے پرانت ساہ سنگھ چالک ڈاکٹر گوتم منگی نے میڈیا کو بتایا کہ رام مندر صرف ایک مندر نہیں ہے بلکہ بھارت کے کلچر کا تعارف بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ندھی ابھیان مہم کے تحت آر ایس ایس کے 20 لاکھ رضا کار 5 لاکھ 45 ہزار7 سو37 دیہات اور قصبوں میں رام بندر کے لئے چندہ جمع کرنے کے لئے گئے ۔ان کا کہنا تھا: ‘جموں وکشمیر میں آر ایس ایس کے 21 ہزار 3 سو 31 رضاکاروں نے 44 دنوں پر محیط مہم کے دوران 4 ہزار6 سو 93 دیہات میں 6 لاکھ 37 ہزار 98 گھروں میں جا کر رام مندر کے لئے زائد از 17 کروڑ جمع کئے ‘۔موصوف نے کہا کہ ملک میں آر ایس ایس کے رضا کار قریب ساڑھے 13 گھروں تک پہنچے ۔اس موقعے پر پرانت کریاوا ڈاکٹر وکرنت نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں آر ایس ایس کے رضاکاروں کو لوگوں نے کافی سپورٹ کیا۔