جموں و کشمیر کی تنظیم نو اور مرکز کے زیر انتظام حکومت (ترمیمی) بلوں پر پارلیمنٹ کی منظوری کی مہر

   

نئی‌ دہلی: لوک سبھا اور اسمبلیوں میں خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کے انتظامات، جموں و کشمیر اور پڈوچیری اسمبلیوں میں خواتین کو ایک تہائی ریزرویشن دینے سے متعلق دو بلوں کو پیر کو راجیہ سبھا میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے درمیان مختصر بحث کے بعد صوتی ووٹ سے منظور کر دیا گیا۔یہ دونوں بل لوک سبھا سے پہلے ہی منظور ہو چکے ہیں۔ اس طرح اب ان پر پارلیمنٹ کی مہر لگ گئی ہے۔ دوسری بار ملتوی اور کھانے کے وقفے کے بعد کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن نے پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے نعرے بازی شروع کردی زبردست شور شرابے کے درمیان چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے جموں و کشمیر تنظیم نو (دوسری ترمیم) بل 2023 اور مرکز کے زیر انتظام حکومت (ترمیمی) بل 2023 پیش کرنے کے لیے وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے کا نام پکارا۔ مسٹر رائے نے ہنگامہ آرائی کے درمیان یہ دونوں بل ایوان میں پیش کئے۔