جموں و کشمیر کے لوگ امن پسند ، ذہین ومحنتی :ایل جی گریش چندرا مرمو

   

سری نگر: جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی اکثریت امن پسند بھی ہیں اور بہت ہی محنتی اور ذہین بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ یونین ٹریٹری قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اگر ان وسائل کا صحیح استعمال کیا جائے گا تو یہاں بہت کچھ کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں ملی ٹنسی کی نئی بھرتی عمل میں پچاس فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور لوگ خود اس سے جڑنا نہیں چاہتے ہیں۔موصوف گورنر نے ایک انٹرویو میں کہا:’’میں دیکھتا ہوں کہ یہاں کے لوگ بہت ہی محنتی اور ذہین ہیں اور لوگوں کی اکثریت امن پسند ہے ، جو قدرتی وسائل یہاں موجود ہیں اگر ان کو چینلائز کیا جائے گا تو یہاں بہت کچھ کیا جاسکتا ہے ، یو ٹی کی ترقی اور نوجوانوں کی بہبودی کیلئے یہاں بہت کچھ موجود ہے ‘‘۔