جموں کشمیرمیں انتظامیہ لوگوں کے دروازے تک جارہا ہے‘ گاؤں میں 4500افیسر لوگوں کے ساتھ وقت گذار ریں گے۔

,

   

عوام تک رسائی کے ایک بڑے پروگرام”گاؤں واپسی“ میں ریاست کی ہر پنچایت کا ریاست بھر میں بیوروکریٹس دور ہ کریں گے‘ رات میں وہاں رکیں گے اور دو دنوں تک وقت گذارکر لوگوں سے شکایتیں اور ان کی ضرورتیں دریافت کریں گے

سری نگر۔خط قبضہ کے سیدھی جانب میں واقعہ کپوڑہ کا تیتوال ہندچین سرحد کا ایک پہاڑی علاقے ہے‘ او رآر ایس پورا جو کہ ہنبدوستان او رپاکستان کے سرحد کے درمیان میں ہے وہاں پر جموں کشمیرانتظامیہ کے 4500افیسر س جمعرات سے شروع ہوئے عوام کے دروازوں تک گورننس کی شروعات کی ہے۔

عوام تک رسائی کے ایک بڑے پروگرام”گاؤں واپسی“ میں ریاست کی ہر پنچایت کا ریاست بھر میں بیوروکریٹس دور ہ کریں گے‘

رات میں وہاں رکیں گے اور دو دنوں تک وقت گذارکر لوگوں سے شکایتیں اور ان کی ضرورتیں دریافت کریں گے‘

ان میں پرنسپل سکریٹریز اور انٹری سطح کے گزیٹیڈ افیسر س شامل ہیں۔

مذکورہ پروگرام کی شروعات20جون سے ہوئی ہے۔اس دوران افیسر گاؤں اور پنچایت کی مختلف سرگرمیوں میں حصہ بھی لیں گے۔

پرنسپل سکریٹری روہت کانسال نے کہاکہ ”یہ ایک حوصلہ افزاء پہل ہے‘ جو پہلی مرتبہ جموں او رکشمیر کی جارہی ہے۔

ہمارے پاس 4483پنچایت ریاست میں ہیں اور ہرپنچایت کو گزیٹیڈ افیسر پہنچیں گے“۔

انہوں نے کہاکہ ”ایسا شائد پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں افیسرں ریاست کے ہر کونے میں پہنچیں گے اور لوگوں کے ساتھ رہیں گے“