جموں کشمیر۔ ڈوڈا ضلع میں 3.2کی شدت سے زلزلہ

,

   

ڈوڈا علاقے میں زمین پر 10کیلو میٹر اوپر اس کا مرکز تھا


جموں۔ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں پیر کی رات کو 3.2کی شدت سے ایک زلزلے کا جھٹکا پیش آیا‘ نیشنل سنٹر برائے سیسمالوجی نے یہ جانکاری دی ہے۔

زلزلہ 9.08بجے کے وقت میں آیا۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ڈوڈا علاقے میں زمین پر 10کیلو میٹر اوپر اس کا مرکز تھا۔

مذکورہ این سی ایس نے کہاکہ اس کا عرض البلد33.02ڈگری شمال اور طول البلد 75.84ڈگری مشرق تھا