جموں کشمیر کے سابق چیف منسٹران عمر عبداللہ او رمحبوبہ مفتی کو یکم نومبر سے قبل تک اپنا سرکاری بنگلہ خالی کرنا ہوگا
سری نگر۔جموں کشمیر تنظیم جدید بل 2019کا اثر شروع ہونے کے ساتھ ہی جموں اور کشمیر کے سابق چیف منسٹر ان عمر عبداللہ او رمحبوبہ مفتی کو یکم نومبر سے قبل تک اپنے سرکاری گھر خالی کرنا پڑے گا۔
وہ اب تک مذکورہ جائیدادوں کو اپنے قبضے میں رکھنے کے لئے جموں کمشیر قانون ساز ممبران پنشن ایکٹ1984کی وجہہ سے کامیاب رہے تھے‘
جس میں 1996تک متعدد مرتبہ ترمیمات لائے گئے تھے تاکہ مزید مرعات اور سہولتیں شامل کی جاسکیں۔
یکم نومبر کے روز سے جب جموں کشمیر تنظیم جدید بل 2019پرعمل شروع ہوجائے گاتو مذکورہ تمام سہولتیں ختم کردی جائیں گی۔
وادی میں اپنا سرکاری بنگلہ خالی کرنے والوں میں غلام نبی آزاد پہلے لیڈر ہیں