جموں کشمیر میں خواتین کے خلاف جرائم میں 15.62فیصد کا اضافہ 7000سے زائد گرفتار

,

   

مردم شماری کے بموجب جموں کشمیر میں 64لاکھ خواتین ہیں رپورٹ میں کہاگیاہے کہ 2021میں فی لاکھ جرائم کی شرح 61.6فیصد رہی ہے
جموں۔جموں کشمیر میں پچھلے سال کے مقابلے 2021میں خواتین کے خلاف جرائم کی تناسب15.62فیصد رہا ہے‘ اسی کے ساتھ 7000لوگوں کو گرفتار کیاگیاہے‘ قومی جرائم ریکارڈ بیورو(این سی آر بی) نے اپنی تازہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیاہے۔

تاہم سزا کی شرح کافی کم ہے اور صرف95لوگوں کوہی سزا سنائی گئی ہے‘ وہیں تحقیقات کے تحت 6275تک پچھلے سال رسائی ہوئی ہے۔ اس میں 2020سے 2329زیر التوا تحقیقات بھی شامل ہیں رپورٹ میں مزیدکہاگیاہے کہ نو معاملات کو دوبارہ تحقیقات کے لئے کھولا گیاہے۔

رپورٹ کا کہنا ہے کہ خواتین کے خلاف جرائم میں 2019سے 2021کے درمیان میں اضافہ ہوا ہے‘ اور 2021میں 3937ایسے معاملات درج ہوئے جبکہ 2020میں ان معاملات کی تعداد 3405تھی۔ سال2019ایسے 3069معاملات درج ہوئے ہیں۔

مردم شماری کے بموجب جموں کشمیر میں 64لاکھ خواتین ہیں رپورٹ میں کہاگیاہے کہ 2021میں فی لاکھ جرائم کی شرح 61.6فیصد رہی ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 2021میں عصمت ریزی کے 315جبکہ اقدام عصمت ریزی کے 1414واقعات اور 14معاملات جہیز کو لے کر اموات کے درج ہوئے ہیں‘ اور اتفاق کی بات یہ ہے کہ 91.4فیصد ملزمین جو عصمت ریزی کے معاملات میں ملوث ہیں انہیں متاثرین جانتے ہیں۔

رپورٹ میں اس با ت کا بھی انکشاف کیاگیاہے کہ خواتین پر 1851سے زائد معاملات ان کی شرافت کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے کئے جانے کی وجہہ سے درج ہوئے ہیں۔

ان میں سے 14معاملات شیلٹر ہومس میں عورت او ربچوں کے ساتھ درج ہوئے ہیں جبکہ عصمت ریزی کہ پانچ معاملات زیر تحویل متاثرین کے ساتھ درج کئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ دو معاملات تاک جھانک اور 26معاملات تعقب کے بھی درج کئے گئے ہیں۔

اس میں کہاگیا ہے کہ اسی سال میں 501معاملات شوہر اور اس کے رشتہ داروں کی بے دردی کے سامنے ائے ہیں جس میں ایک تیزاب حملہ اور دو اقدام تیزاب حملے کے معاملات بھی شامل ہیں۔

خواتین کو اغوا کرنے کے 1013معاملات درج ہوئے جس میں 447معاملات میں خواتین کو شادی کے لئے اغوا کیا گیاہے۔

این سی آر بی نے یہ بھی کہا ہے کہ 12معاملات ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت درج کئے گئے ہیں جبکہ دیگر نو معاملات عوامی املاک کو نقصان سے بچانے کے ایکٹ کے تحت درج ہوئے ہیں۔