جموں کشمیر میں 5.7شدت کے ریکٹراسکیل پر زلزلے کے جھٹکے

,

   

کسی بھی جانی ومالی نقصان کی اب تک جانکاری نہیں
سری نگر۔ہفتہ کے روز جموں او رکشمیر میں ریکٹر اسکیل پر5.7شدت کے ساتھ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں وہیں کہیں سے بھی کسی جانی ومالی نقصان کی جانکاری موصول نہیں ہوئی ہے۔

انڈین میٹرولوجیکل محکمہ (ائی ایم ڈی) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیاہے کہ مذکورہ صبح9:45کے وقت پر یہ جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں اور اسکے نقاط عرض وبلد36.34ڈگری شمال اور طول البلد71.05ڈگری مشرق تھا۔

اوراس زلزلے کا مرکز افغانستان‘ تاجکستان سرحد مرکزتھا‘ وہیں اس کی گہری زمین سے 181کیلومیٹر اندر تھی۔

زلزلوں کے حساب سے کشمیر ایک ایسا مقام ہے جہاں پر ماضی میں بھی اس طرح کے زلزلوں کے جھٹکوں نے تباہی مچائی ہے۔

ایک7.6شدت کے جھٹکے نے 8اکٹوبر2005کے وقت خط قبضہ (ایل او سی) کی دونوں جانب 80,000لوگ مارے گئے تھے۔