ائی پی سی کی 354اور پی او سی ایس او ایکٹ کی 9/10کے دفعات کے تحت ایک مقدمہ باندی پور پولیس اسٹیشن میں ٹیچرس کے خلاف مقدمہ درج کیاگیااورمزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
سری نگر۔ جموں کشمیر کے ضلع باندی پور میں ایک اسٹوڈنٹ کے مبینہ حجاب پھاڑنے والی ایک ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک طالبہ نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا کہ ایک ٹیچر اس سے وقت رجوع ہوئی جب وہ کلاس روم میں بیٹھی ہوی تھی اور زبردستی اس کاحجاب پھاڑدیا ہے۔
طالبہ کا الزام ہے کہ وہی ٹیچر اس کو اس کے کلاس ساتھیوں کو ہراساں کررہی تھی‘ مگر اس نے زبردستی آج حجاب پھاڑ دیا۔لڑکی نے یہ بھی کہاکہ ماضی میں اس نے اس کے والدین سے ہراسانی کا ذکر بھی کیاتھا۔
مذکورہ ذرائع نے کہاکہ ”اس معاملے میں جب لڑکی کی ماں کے اسکول کے دورے کے موقع پر مذکورہ ملزم ٹیچرانہیں روک دیا اور ان پر چلانے لگی اوراسکول احاطے میں موجودگی پر سوال کھڑا کیاتھا“۔
انہوں نے کہاکہ ”طالب علم نے کہاکہ اس نے مسلئے کی بار بار اسکول کے پرنسپل او ردیگر کو اطلاع دی‘لیکن افسوس کہ کبھی کوئی کاروائی نہیں کی گئی“۔
ائی پی سی کی 354اور پی او سی ایس او ایکٹ کی 9/10کے دفعات کے تحت ایک مقدمہ باندی پور پولیس اسٹیشن میں ٹیچرس کے خلاف مقدمہ درج کیاگیااورمزید تحقیقات کی جارہی ہے۔