جموں کشمیر کے تنویر احمد خان نے ائی ای ایس امتحان میں دوسرا مقام حاصل کیاہے

,

   

تنویر انے جانکاری دی ہے کہ ان کے والدایک زراعی لیبر کا کام کرتے ہیں اور کبھی کبھار رکشا بھی کھینچتے ہیں۔
کلگام۔ وادی کشمیر کا نام روشن کرتے ہوئے ایک جموں کشمیرکے ضلع کلگام کے26 سالہ تنو یر احمدخان نے انڈین اکنامکس سروسیس (ائی ای ایس) کے امتحان میں کل ہند سطح پر دوسرا مقام حاصل کیاہے۔

تنویروادی سے یہ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے پہلے شخص ہیں۔مذکورہ انڈین سروسیس کمیشن (یو پی ایس سی) نے 30جولائی کے روز انڈین اکنامکس سروسیس(ائی ای ایس) اور ہندوستانی شمارتی امتحان(ائی ایس ایس)2020کے نتائج کااعلان کیاہے۔

کلگام کے ناگین پورا کنڈ علاقے میں رہنے والے تنویر احمد خان نے ایک مقامی اسکول سے اسکول کی تعلیم حاصل کی اور بعد میں وہ سرکاری ڈگری کالج برائے بوائز اننت ناگ کے گریجویشن آرٹس سے پڑھائی حاصل کی ہے۔ انہوں نے 2018میں کشمیر یونیورسٹی سے ماسٹرس ان معیشت پورا کیا۔

بعدازاں خان ائی ای ایس کے ساتھ ڈیولپمنٹ تعلیمات میں ایم فل کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے کلکتہ روانہ ہوگئے تھے۔تنویر انے جانکاری دی ہے کہ ان کے والدایک زراعی لیبر کا کام کرتے ہیں اور کبھی کبھار رکشا بھی کھینچتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”ان کی وقت کی پابندی نے مجھے ہمیشہ بہت متاثر کیاہے اور میں ہمیشہ مشترکہ خاندان میں رہا ہوں‘ میرے کامیابی کو لہذا میں بہت ساروں سے منسوب کرو ں گا۔میرے ماموں نے ہمیشہ میری او رمیرے گھر والوں کی معاشی او رجذباتی مدد کی ہے۔

جس کی وجہہ سے میں ان کا شکریہ ادا کرتاہوں“۔خان نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے ماموں غلام نبی راتھر جو پیشہ سے ایک ٹیچر ہیں کو بھی دیا۔