جموں کشمیر کے جواں سال سائنسداں ڈاکٹر شکیل احمد اسٹنفورڈ یونیورسٹی کی فہرست میں شامل

,

   

سرینگر: جموں کشمیر کے راجوری ضلع سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ سائنسدان ڈاکٹر شکیل احمد کو اسٹنفورڈ یونیورسٹی کی دنیا کے ٹاپ ٹو فیصد سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شکیل احمد گورنمنٹ ڈگری کالج مندھر میں کیمسٹری پڑھاتے ہیں۔ انہوں نے گرین نامو میٹریل اور بائیوپولا میرس پر اپنا تحقیقی مواد شائع کیا تھا۔ ڈاکٹر شکیل امریکن کمیکل سوسائٹی اور سوسائٹی آف کیمسٹری کے رکن بھی ہیں۔ انہوں نے زائد از 15 کتابیں بھی شائع کی ہیں۔ یونیورسٹی کا یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ اس سے جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے دیگر نوجوانوں کو حوصلہ ملے گا۔