ہفتہ کے روز ایک کے بعد دوسرا زلزلہ پیش آیاتھا۔
جموں۔جموں او رکشمیر کے ضلع ڈوڈا میں اتوار کے روز ریکٹر اسکیل پر 2.7کی شدت کا ایک زلزلہ درج کیاگیاہے۔
نیشنل سنٹر برائے سیسمالوجی(این سی ایس)ڈیٹا کا کہنا ہے کہ ایک زلزلہ 2.7شدت سے ریکٹر اسکیل پر مذکورہ ضلع میں 5.22صبح درج کیاگیا ہے۔
ہفتہ کے روز ایک کے بعد دوسرا زلزلہ پیش آیاتھا‘ پہلا زلزلہ2.03شام کو رام بان میں ریکٹر اسکیل پر درج کیاگیا‘ اور دوسرا 4.1کی شدت سے ڈوڈا ضلع میں 3.05شام کو درج کو پیش آیاتھا۔
ضلع ڈوڈا میں 13جون کے روز5.4کی شدت سے ایک زلزلہ آیا تھا۔
جون13کے پہلے واقعہ کے بعد ڈوڈا کے وادی چیناب‘ کشتوار او رام بان میں سلسلہ وار جھٹکے محسوس کئے جارہے ہیں۔
ڈوڈا اورکشتوار کی بعض عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں اور متاثرہ علاقوں کے لوگ خوف اورہراسانی کے عالم میں ہیں۔ احتیاطی اقدامات کے طور پربعض متاثرہ علاقوں میں اتھارٹیز کے اسکولو ں کو بند کردیاہے۔