جموں کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے انکاونٹر میں ایل ای ٹی کے پانچ دہشت گرد مارے گئے

,

   

کشمیر بھر میں حالیہ دنوں میں سکیورٹی فورسیس اور دہشت گردوں کے مابین سلسلہ وار انکاونٹرس ہوئے ہیں جس میں کئی دہشت گردوں کو صاف کردیاگیاہے۔


سری نگر۔ پولیس کے مطابق جمعرات کے روز کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ماچیل سیکٹر میں سکیورٹی فورسیس اور دہشت گردوں کے درمیان ایک جھڑپ میں پانچ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجئے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے جموں کشمیر پولیس نے ایکس پر پوسٹ کیاکہ”ایل ای ٹی کے تین اور دہشت گرد جملہ 5۔شناخت کی جارہی ہے۔

تلاشی جاری ہے۔ مزید تفصیلات آگے ائیں گے“

https://x.com/KashmirPolice/status/1717510692658651530?s=20

علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے متعلق جانکاری ملنے پر پولیس اورسکیورٹی فورسیس کی ایک مشترکہ کاروائی کے بعد فائرینگ کے تبادلے کاآغاز ہوا۔

سکیورٹی فورسیس کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کے بعد دہشت گرد جو وہاں چھپے ہوئے تھے فائرینگ شروع کردی جس کے جواب میں سکیورٹی فورسیس نے بھی فائرینگ کی۔

کشمیر بھر میں حالیہ دنوں میں سکیورٹی فورسیس اور دہشت گردوں کے مابین سلسلہ وار انکاونٹرس ہوئے ہیں جس میں کئی دہشت گردوں کو صاف کردیاگیاہے۔