جموں کشمیر ۔ بندوق برداروں کے ہاتھوں شوپیان میں خاتون ایس پی او کی ہلاکت

,

   

حملہ آوروں کے لئے سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں تلاشی مہم شروع کی ‘ حالیہ کچھ عرصہ میں یہ پہلا واقعہ ہے جس میں خاتون پولیس اہلکار کا قتل کیاگیاہے

شوپیان۔جموں کشمیر پولیس کی ایک خصوصی پولیس اہلکار( ایس پی او) کو ہفتہ کے روز ساوتھ کشمیر کے شوپیان ضلع میں ان کے گھر میں مشتبہ شدت پسندوں نے ہلاک کردیا۔حملہ آوروں کے لئے سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں تلاشی مہم شروع کی ‘ حالیہ کچھ عرصہ میں یہ پہلا واقعہ ہے جس میں خاتون پولیس اہلکار کاقتل کیاگیاہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ ایس پی او کی شناخت خوشبو جان کی حیثیت سے ہوئی ہے ‘ ان پر شوپیان ضلع کے وہیل علاقے میں ان کے گھر پر حملہ کیاگیا۔جموں کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے کہاکہ ان کے گھر پر اندھادھند طریقے سے کی گئی فائرینگ میں خوشبو بہت زخمی ہوگئیں تھیں۔مذکورہ ترجمان نے کہاکہ ’’ وہ اسپتال میں علاج کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکیں ۔

ہم اس بذدلانہ حملے کی سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہیں اور ایسے مشکل حالات میں ہم ان کے گھر والو ں کے ساتھ کھڑے ہیں‘‘۔

جان کے والد محمد منظور بھٹ نے انڈین ایکسپریس سے کہاکہ تقریبا دوبجے کے قریب دولوگ ان کے گھر کے پاس ائے تھے ۔انہو ں نے کہاکہ’’ ان کے ہاتھوں میں ایک کاپی او رقلم تھا اور وہ کچھ تفصیلات حاصل کررہے تھے ۔ ہم نے انہیں اندر بلایا اوروہ اندر آگئے

۔ انہوں نے کہاکہ وہ خوشبو سے بات کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے پستول سے خوشبوپر فائیرنگ کردی‘‘۔انہوں نے کہاکہ جان ہی گھر چلانے والی واحد عورت تھی ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ کچھ سال قبل ہمارا گھر بھی نذر آتش کردیاگیاتھا‘‘۔

والدین او ردوبھائیو ں کی دیکھ بھال بھی وہی کرتی تھی ۔ایک سینئر پولیس افیسر نے کہاکہ جان نوکری کے بعد گھر پر تھی اور اس وقت ایک کیس رجسٹرارڈ کیاگیاتھا۔ شوپیان ضلع اسپتال کے ڈاکٹرس نے انڈین ایکسپرس کو بتایا کہ مردہ حالات میں جان کو اسپتال لایاگیاتھا۔ ایک سینئر ہلت افیسر نے کہاکہ ’’ ان کی ناک کے قریب گولی لگی تھی‘‘۔

جب سے لوک سبھا الیکشن کااعلان عمل میںآیا ہے تب سے دہشت گرد ساوتھ کشمیر میں سلسلہ وار حملہ انجام دے رہے ہیں۔ جمعرات کی رات ایک چالیس سالہ شخص کو مشتبہ دہشت گردوں نے پلواماں ضلع کے اونتی پورہ میں گولی مار کر ہلاک کردیا اور نیشنل کانفرنس( این سی ) کے بلاک صدر 60سالہ محمد اسماعیل وانیکو بھی ان کے پڑوسی اننت ناگ ضلع کے بج بی ہار میں گولی مار ہلاک کردیاگیا۔

چہارشنبہ کے روز مشتبہ دہشت گردوں نے پلواما ں ضلع میں فوج میں تقرر کرنے والے سابق افیسر کو بھی گولی مارکر ہلاک کردیا ہے۔

ہفتہ کے واقع پر جموں کشمیر کی مرکزی دھاری کی سیاسی پارٹیوں کے قائدین نے مذمت کی اور سابق چیف منسٹر جموں کشمیر عمرعبداللہ نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہاکہ ’’ شوپیان میں گھر کے باہر ایک خاتون پولیس اہلکار کو گولی مار ہلاک کردیاگیا ۔

اس واقعہ کی میں سختی کے ساتھ مذمت کرتاہوں ‘ میں پولیس کے جوانوں اور متوفی کے پسماندگان کے غم میں برابر کا شریک ہوں‘‘۔ سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے بھی واقعہ کی سختی کے ساتھ مذمت کی ۔