جموں کے مضافاتی علاقے میں نوجوان کا گولی مار کر قتل

   

جموں: جموں کے مضافاتی علاقہ گھروٹہ میں بظاہر ذاتی دشمنی کی بنیاد پر ایک نوجوان کو گولی مار کر ابدی نیند سلا دیا گیا۔پولیس نے بدھ کو بتایا کہ جموں کے گھروٹہ علاقے میں اروند نامی ایک نوجوان کو لکھن پال نامی شخص نے اپنے والد کی 12 بور لائسنسڈ رائفل سے گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا ہے اور واقعے کے سلسلے میں تحقیقات شروع کی ہیں۔