جمیکا میں برطانوی شہزادے کی آمد پر احتجاج

   

کنگسٹن : جمیکا میں برطانوی شاہی جوڑے کی آمد پر شہری سراپا احتجاج ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی آمد سے قبل جمیکا کے دارالحکومت کنگسٹن میں برطانوی شاہی خاندان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس احتجاج کا اہتمام جمیکا کی وکالت کرنے والے غیر جانبدار افراد اور تنظیموں کی جانب سے مل کر کیا گیا۔ مظاہرین نے شاہی خاندان سے غلامی کی تلافی کرنے اور مظالم کا شکار ہونے والے لوگوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے سامنے بھی احتجاج کیا گیا۔