جمیکا کی سونی ایم سنگھ مس ورلڈ منتخب

,

   

لندن ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جمیکا کی سونی ایم سنگھ کو مس ورلڈ 2019ء کا تاج سالانہ مقابلہ حسن میں جو لندن میں منعقد کیا گیا تھا، حاصل ہوا جبکہ ہندوستان کی سمن راؤ دوسرے مقام پر رہیں۔ 23 سالہ جمائیکا کی ہندوستانی نژاد حسینہ کو تقریب کی شام جس کا برطانوی ٹی وی پر راست نشریہ کیا گیا تھا، مس ورلڈ 2019ء قرار دیا گیا۔ وہ ہند۔ کریبین والد کی اولاد ہیں اور امریکی شہریت رکھتی ہیں۔ ان کے والد کا نام براڈشا سنگھ اور والدہ کا نام جہرین بیلی ہے۔