علاوہ ازیں حکومت نے کورونا کیسوں میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے ریاست میں جم ‘ سوئمنگ پولس اور اسپورٹس کامپلکس کو بند کرنے کے احکام جاری کئے ہیں۔ پرنسپل سکریٹری صحت و طبابت اے کے سنگھل نے میڈیا کو بتایا کہ تمام عوامی ٹرانسپورٹ گاڑیاں اور تھیٹرس صرف 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کرینگی ۔ کسی بھی موقع پر اجتماع میں 50 سے زیادہ افراد کی شرکت کی اجازت نہیں ہوگی ۔