حیدرآباد 19ڈسمبر (راست) شہر کی ممتاز علمی و ادبی شخصیت نواب باقر مرزا محبوبی سابق جوائنٹ ڈائرکٹر دوردرشن کیندر گوہاٹی ساکن ایچ آئی جی کالونی نیو سنتوش نگر ولد نواب اشرف مرزا محبوبی چشتی کا کل رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جمعہ کو بعد عشاء بغدادیہ سنتوش نگر میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت خواجہ محبوب مرزا چشتی محبوب گلشن سرور نگر میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 21 ڈسمبر بعد عصر مسجد بغدادیہ سنتوش نگر میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان مدثر مرزا سمیر حال مقیم کینیڈا، مظفر مرزا مزمل حال مقیم دمام سعودی عرب اور دختران شامل ہیں۔ باقر مرزا پی آئی بی اردو سیکشن انچارج تھے۔ آل انڈیا ریڈیو کے اردو پروگرام ’نیرنگ‘ میں انہوں نے حصہ لیا۔ جناب باقر مرزا نے روزنامہ سیاست سے صحافتی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ سیاست میں شائع مضامین کا ایک مجموعہ شائع کیا گیا جس کی رسم اجراء جناب زاہد علی خاں نے کی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849002076 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
